لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخوپورہ، سیالکوٹ، سرگودھا، حافظ آباد، وہاڑی، فیصل آباد،گوجرانوالہ، کامونکی اور مری میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سرد ہوائیں چلنے لگیں جبکہ لاہور کینٹ کے علاقے میں ژالہ باری ہوئی۔

ادھر مظفرآباد میں بارش اوربرفباری، نکیال میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش ہوئی جب کہ مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،کئی علاقوں میں ژالہ باری موسم مزید سرد ہوگیا۔