کرائسٹ چرچ ٹیسٹ؛ کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پہلی اننگز میں 362 رنز کی برتری

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر 659 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔ رائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے دن قومی ٹیم 297 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اور دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 112 اور ہینری نکولس 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

تیسرے روز کیویز نے 6 وکٹ کے نقصان پر 659 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔ آخری لمحات میں پاکستان نے شان مسعود کی قیمتی وکٹ گنوادی وہ ایک بار پھر اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔