حمل میں بھی انوشکا شرما کی فٹنس برقرار

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے حمل میں بھی فٹنس کو پہلی ترجیح ہی سمجھی۔ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آرہی ہیں اور اس سے ان کے چاہنے والے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ اب حال ہی میں انوشکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹریڈ مل پر چل رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا حمل میں بھی کس قدر فٹنس کا خیال رکھ رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی انوشکا شرما نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ان کے شوہر ویرات کوہلی ورزش کرنے میں ان کی مدد کرتے دکھائی دیے تھے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔