سعودی عرب اور قطر کے تعلقات بحال ہونے جارہے ہیں۔

ریاض: (ملک ندیم شیر) سعودی عرب قطر کے ساتھ اپنی بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے جارہا ہے۔
سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کے مطابق سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سرحدیں کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
اسی حوالے سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد الصباح نے کہا کہ ’امیر کویت کی تجویز پر سعودی عرب اور قطر کے مابین فضائی، زمینی اور بحری سرحدی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ معاملہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے کویتی وزیر خارجہ کے ٹیلیفونک رابطوں کے نتیجے میں طے پایا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2017 میں قطر سے تعلقات منقطع کردیئے تھے اور سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سرحدیں بھی بند کردی تھیں۔
جس کے بعد دیگر خلیجی ملکوں نے قطر کا بائیکاٹ شروع کیا تھا