جھانوی کپور نے ممبئی میں عالیشان گھر خرید لیا، مالیت کتنی ہے؟

بھارت کی معروف آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اور اداکارہ جھانوی کپور نے 39 کروڑ بھارتی روپے کا نیا گھر خرید لیا۔ جھانوی کپور نے ممبئی میں 39 کروڑ روپے (85 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کے عالیشان گھر کی ملکیت حاصل کرلی ہے۔ 3،456 مربع فٹ پر پھیلاجھانوی کپور کا عالیشان گھر ممبئی کی جوہو بلڈنگ کی 14,15اور 16 ویں منزل پر قائم ہے۔

اداکارہ نے گھر خریدنے کے معاہدے کی تکمیل گزشتہ ماہ 7 دسمبر کو مکمل کی۔ ایک اور اداکارہ نے 78 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں اداکیے۔ عالیشان گھر خریدنے کے بعد اداکارہ جھانوی کپور بھی مہنگے ترین گھر رکھنے والی بالی وڈ شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار ریتھک روشن عالیشان گھر خریدنے کے باعث میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے۔