مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی کی اسامہ ستی کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے اسلام آباد سرینگر ہائی وے پر افسوسناک سانحہ پر ندیم ستی کے بیٹے اسامہ ستی کی وفات پر جی تیرا ون ان کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحوم اسامہ ستی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور دعا مغفرت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے سانحہ سرینگر ہائی وے میں وفات پانے والے نوجوان کے گھر کا دورہ کیا اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کی ۔

عامر محمود کیانی نے مرحوم اسامہ ستی کے خاندان سے اطہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کی فیملی کو افسوسناک سانحہ کا صبر عطا فرمائے۔

عامر محمود کیانی نے سوگواران کو یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اس افسوسناک سانحہ پر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ انصاف بھی دلوائیں گے۔

This image has an empty alt attribute; its file name is 134378237_1289045504796173_9130734395340241090_n.jpg