سعودی محکمہ کسٹم کی اسمارٹ گھڑیوں کی درآمد کے حوالے سے وضاحت

ریاض : سعودی حکام نے کیمرے والی گھڑیاں منگوانے کےلیے این او سی لینا لازمی قرار دے دیا۔

سعودی محکمہ کسٹم کی جانب سے یہ وضاحت اسمارٹ گھڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی سے متعلق پیش کی گئی، محکمے کا کہنا تھا کہ ریاست میں اسمارٹ گھڑیاں منگوانے پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے تاہم اگر کوئی کیمرے والی گھڑی منگواتا ہے تو اسے پہلے اجازت لینی ہوگی۔

محکمہ کسٹم نے یہ وضاحت صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر پیش کی، محکمے نے بتایا کہ اگر کسی گھڑی میں سلائیڈ ڈیٹا ہوگا تو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی سے اس کی منظوری لینا ہوگی اور اس پر 15 فیصد ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔ محکمہ کسٹم نے کہا کہ جو پارسل 1 ہزار ریال سے زیادہ کا ہوگا پر کسٹم کے ساتھ ساتھ کارگو فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔