براڈ شیٹ کیس: نیب نے برطانوی کمپنی کو 28.7ملین پاؤنڈ ادا کر دیے

نیب نے لندن ہائیکورٹ سے مقدمہ ہارنے کے بعد برطانوی فرم براڈ شیٹ کو 28 اعشاریہ سات ملین پاؤنڈ ادا کر دیے۔
برطانوی ہائیکورٹ نے براڈ شیٹ کی جانب سے حکومت پاکستان اور نیب کے خلاف مقدمے میں شریف فیملی کی ملکیت ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے 4 فلیٹس کی اٹیچمنٹ کے خلاف احکامات جاری کر دیے۔

براڈ شیٹ نے درخواست میں 4 اپارٹمنٹس کی اٹیچمنٹ کی استدعا کی تھی جبکہ شریف فیملی کے وکلا نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانے کے لیے 1999 میں براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں، یہ معاہدہ 2003 میں ختم ہو گیا تھا۔