مچھ واقعے میں جاں بحق 11 افراد کی تدفین آج ہو گی

بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ کمیونٹی کے جاں بحق 11 افراد کی تدفین آج کی جائے گی۔ فرقہ وارانہ دہشتگردی کا شکار تمام افراد کو کمروں میں ہاتھ پیر باندھ کر مارا گیا تھا۔

خواتین اوربچوں سمیت ورثا کا میتوں کے ساتھ کوئٹہ سبی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی گرفتار ی اور بصورت دیگر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ نمائش چورنگی پر مظاہرہ کیا گیا اور ملتان میں شمعیں روشن کی گئی۔