لاہورکو بنانے سنوارنےکے نام پر جنوبی پنجاب کے فنڈز پر ڈاکا ڈالا گیا، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ افسوس آج مریم نواز بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے یہ بھول گئیں کہ اس شاہی خاندان نے لاہور کو بنانے سنوارنے کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کے فنڈز پر ڈاکا ڈالا۔

بہاولپور میں مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے کاشت کار اس شاہی ٹولے سے نفرت کرتے ہیں، جاتی عمرا کے روڈ کی بار بار کارپیٹنگ ہوتی رہی اور جنوبی پنجاب کی سڑکیں موہن جو دڑو کا نقشہ پیش کرتی ہیں۔ شبلی فرازکاکہنا تھا کہ آج مریم کس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی ہیں، تحریک انصاف حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے اپنا وعدہ نبھارہی ہے، علیحدہ سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے اور آج جنوبی پنجاب میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی خوف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اقتدار سے نکالے گئے کرپٹ خاندان کی نیندیں اڑا رہا ہے ۔