کراچی: محمودآباد نالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

کراچی کے محمودآباد میں نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج سے آغازہوگیاہے۔ چار روزہ کارروائی کے لیے انسداد تجاوزات سیل کے 100 افسرو اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔ بھارتی مشینری کی مدد سے نالے پر قائم غیر قانونی گھروں کو گرانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تجاوزات کیخلاف آپریشن کے لیے 150 پولیس اہلکار ، 50 خواتین اہلکار اور 50 رینجرز اہلکار بھی بلائے گئے ہیں۔