شاہ لطیف یونیورسٹی کی لیکچرار کا انگلش ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پر ہراسانی کا الزام

شاہ عبد الطیف بھٹائی یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار نے انگلش ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔

شاہ لطیف بھٹائی یونیورسٹی کی پروفیسر سائرہ کہتی ہیں کہ چیئرمین انگلش ڈپارٹمنٹ ذوالفقار شاہ نے گھر پر حملہ کیا، بدزبانی کی اور ہراساں کیا۔ پروفیسر ذوالفقار شاہ نے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا جبکہ فریقین میں صلح کے لیے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔