خیبرپختونخوا میں ہزاروں غیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

خیبرپختونخوامیں 2500 سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی دستاویز کے مطابق صوبے میں 1153 پیڑول پمپس پر بغیر این او سی پیٹرول کی فروخت جاری ہے۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے غیرقانونی پمپس کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو گا۔