ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے تعلقات کی تصدیق کر دی

نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی بھارتی اداکارہ اور اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا نے ذومعنی لفظوں میں بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔

اداکارہ ملائکہ اروڑا نے نئے سال کے آغاز پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعےارجن کپور کے کاندھے پر ہاتھ رکھےایک تصویر شیئر کی۔ اداکار جوڑی گزشتہ ہفتے سے چھٹیاں منانے بھارتی شہر گوا گئی ہوئی ہے تاہم اب ملائکہ اروڑا نے نئے سال کا آغاز ارجن کپور کے ہمراہ لی گئی تصویر سے کیا ہے۔

تصویر میں سرج کیپشن میں ملائکہ اروڑ ا نے لکھا، یہ ایک نئی صبح ہے، یہ ایک نیا دن ہے، یہ ایک نیا سال………2021ہے۔ انھوں نے تصویر کے کیپشن میں دائمی طور پر شکر گزاری کا عنوان بھی دیا واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں ارجن کپور میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ملائکہ اروڑا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور انھوں نے گھر میں خود کو آئسولیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔