2021 میں بالی وڈ پر کون سے نئے چہرے انٹری ماریں گے؟

ہر سال متعدد فنکاروں کو متعارف کروانے کا سہرا بالی وڈ انڈسٹری کے سر ہے لیکن 2020 عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ایک ایسا سال تھا جس میں متعدد فنکاروں کے لیے بالی وڈ ڈیبیو جیسے خواب کی تکمیل مکمل نہ ہو سکی۔

تاہم اب جب دنیا بھر میں معمولات زندگی بہتر ہونے کے سبب فلمیں بڑی اسکرین پر ریلیز ہونے کو تیار ہیں تو متعدد فنکار بھی جلد ہی بالی وڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں اس برس وہ کون سے اداکار ہیں جو بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھنے والے اجے نگر (مشہور بھارتی یوٹیوبر کیری مناتی) رواں برس امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کے ساتھ بالی وڈ مے ڈے میں ڈیبیو کریں گے۔ سابقہ مس ورلڈ منوشی چھلر رواں برس فلم پرتھویراج سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھیں گی، منوشی چندرپرکاش دوائیویدی کی ہدایت میں بننے والی فلم پرتھوی راج میں بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

’پرتھوی راج‘ ہندوؤں کے سابق بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر بنائی جانے والی تاریخی فلم ہو گی جس میں اداکارہ منوشی چھلر اکشے کمار یعنی پرتھوی راج چوہان کی بیوی شہزادی سنیوگیتا کا کردار ادا کریں گی۔ شالینی پانڈے رواں برس تلگو فلم ارجن ریڈی کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کو تیار ہیں، فلم کی ہدایتکاری معروف ہدایتکار اور ادیب دیویانگ ٹھاکر نے دی ہے۔ بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی کے صاحبزادے آہان شیٹھی بھی رواں برس تیلگو فلم ’’آر ایکس100‘‘ کے ذریعے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھیں گے۔

میلان لوتھریا کی ہدایت کاری میں بننے والی تیلگو فلم ’’آر ایکس100‘‘ کے ری میک میں آہان شیٹھی تارا سوتاریا کے ساتھ اداکاری کریں گے۔ ٹی وی ایکٹر لکش فلم دوستانہ 2 کے ساتھ بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کو تیار ہیں، فلم دوستانہ 2 کرن جوہر کی فلم ہے جس میں کارتک آریان اور جھانوی کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔ لکش ڈرامہ سیریل ’’پردیس میں میرا دل‘‘ ادھوری کہانی ہماری، اور پورس میں کام کر چکی ہیں۔ دوستانہ 2 سال 2008 میں ریلیز کی گئی ہٹ فلم دوستانہ کا سیکویل ہے جس میں پرینکا چوپڑا، ابھیشیک بچن اور جان ابراہام جلوہ گر ہوئے تھے۔

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف بالی اسٹار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کے ساتھ اپنی ڈیبیو فلم ‘کوتھا’ میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم ڈائریکٹر کرن للت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کوتھا ایکشن ڈرامہ فلم ہے جس میں ایوش شرما پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے۔

اننیا پانڈے کے کزن آہان پانڈے رواں برس اجے دیوگن کے ہمراہ سپر ہیرو فلم کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کریں گے۔
بھارتی مقبول ڈراموں (ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے، میری پہچان میں اداکاری کرنے والی اداکارہ کرسٹل ڈی سوزا فلم میں گریجویشن کر رہی ہیں جو رواں برس فلم چہرے کے ذریعے بالی وڈ ڈیبیو کریں گی۔ رومی جعفری کی ہدایت میں بننے والی فلم میں امیتابھ بچن، عمران ہاشمی اور ریا چکر بورتی بھی جلوہ گر ہوں گے۔