وکٹ کیپر بلے باز نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کرائسٹ چرچ: ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان محمد رضوان کی ٹاپ فارم جاری ہے، اور انہوں نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

مایہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جگہ ٹیم کی ذمے داریاں سنبھالنے والے ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان محمد رضوان کی ٹاپ فارم جاری ہے، آج کیویز کے خلاف انہوں نے مسلسل تیسری اننگز میں نصف سینچری بناتے ہوئے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔محمد رضوان نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار قوم ٹیم کے لئے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اس نصف سینچری کے ساتھ ہی محمد رضوان نے ایشیا سے باہر مسلسل پانچ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور ماضی کے بلے بازوں گنگولی، ڈریوڈ، سنگاکارا اور ظہیر عباس کو پیچھے چھوڑدیا۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف دو اور نیوزی لینڈ کےخلاف تین نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دیا گیا تھا ۔