کرینہ کپور کا ڈریم ہوم

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کے ہمراہ نئے مہمان کی آمد کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے تحت کرینہ کپور اور سیف علی خان نئے اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش بھی کروا رہے ہیں۔

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور نے ممبئی میں واقع نئے اپارٹمنٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنا ’’ڈریم ہوم ‘‘قرار دیا۔ گزشتہ روز بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر شیئر کی گئی۔ تصویر میں کرینہ کپور کو سیاہ لباس تن کیے ایک خاتون کے ہمراہ اپارٹمنٹ کی چھت کی جانب اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کرینہ کپور نے ورون دھون اور نتاشہ دلال کی منگی کا بھانڈا پھوڑ دیا ورکنگ مدر ہونے پر فخر ہے:کرینہ کپور
شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کی جانب سے درج کیے گئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’ہمارے پسندیدہ ڈیزائن۔دارشنی کے ساتھ واپسی‘‘ بڑے اپارٹمنٹ کی خواہاں بالی وڈ کی مقبول اداکار جوڑی وبائی مرض کے دوران نئے اپارٹمنٹ کی ڈیکوریشن میں مصروف ہے۔ خیال رہے کہ سیف علی خان کی دوسری اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور دوسری بار حاملہ ہیں اور ان کے ہاں رواں ماہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ سیف علی خان بھی اپنے نئے گھر کی تزئین و آرائش کے حوالے سے تصدیق کر چکے ہیں۔