پاکستانی جوڑے نے ضرورت مندوں کے ساتھ دعوتِ ولیمے کا اہتمام کر کے سب کے دل جیت لیے

سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی جوڑے کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے نے ضرورت مندوں کے ساتھ دعوتِ ولیمہ کا اہتمام کیا۔ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ‘حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے جوڑے کی خواہش تھی کہ وہ اپنے ولیمے کی دعوت کو دسترخوان کے انداز میں کریں، اور انہوں نے ایسا کر دکھایا’۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی دیگ میں سے بریانی نکالنے میں مصروف ہے۔
دوسری جانب تصویر میں بڑی تعداد میں ضرورت مندوں کو دسترخوان پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس نوبیاہتے جوڑے کی دعوتِ ولیمہ نے تمام تر لوگوں کے دل جیت لیے۔ ظہور احمد نے کہا کہ ‘ ماشاءاللہ اللہ تعالٰی ان کی جوڑی صدا سلامت رکھے اور زندگی خوشیوں سے بھر دے جن کے دل میں غریبوں اور نادار لوگوں کی قدر ہیں’۔ محمد وقاص بشیر نے کہا کہ ‘ان کو، ان کے والدین کو اور ان کی سوچ کو سلام ہے، اللہ انہیں ایک بہترین زندگی عطا فرمائے، آمین’۔