پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا: رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یکم فروری کوپی ڈی ایم اجلاس میں دھرنے کے پڑاؤ کی جگہ اور تاریخ طے ہو گی، فیصلہ کن لانگ مارچ ہو گا تو پڑاؤ کے مقام کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ استعفوں پر پیپلز پارٹی نے حالات کے مطابق موقف دیا، وقت آیا تو اسمبلیاں معطل کرکے استعفے دیے جائیں گے اور فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے پیش نظر عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔