لکس اسٹائل ایوارڈ 2020 دیکھیے آج شام جیو انٹرٹینمنٹ پر

پاکستانی شوبز کے سب سے بڑے ایوارڈز ، لکس اسٹائل ایوارڈ 2020 کی تقریب کا انعقاد تاریخ میں پہلی بار ورچوئل کیا گیا۔ لکس اسٹائل ایوارڈ کی 19 ویں رنگا رنگ تقریب آج شام 7:30 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کی جائے گی۔

لکس اسٹائل ایوارڈ پاکستان شوبز انڈسٹری، فیشن انڈسٹری، موسیقی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کی شاندار کارکردگی پر نوازا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب اس بار ورچوئلی منعقد کی گئی تھی۔