ٹرمپ نے امیگریشن پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کردی

واشنگٹن:بیس جنوری کو عہدے سے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ٹرمپ نے امیگریشن پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں تین ماہ کی پابندی کا صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا تھا، عالمی وبا کرونا کے باعث امریکیوں کی ملازمتوں کےتحفظ کیلئے یہ پابندی لگائی گئی تھی۔

پابندی کے خاتمےپر صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلسل توسیع کی جاتی رہی، پابندی کے باعث غیر ملکیوں کی درخواستوں پر پیشرفت مزید تاخیرکا شکار ہوجائے گی۔ ڈیموکریٹ پارٹی امیگریشن پر پابندی کےحکم نامے پر تنقید کرتی رہی ہے، نومنتخب صدر بائیڈن عہدہ سنبھالنےکےبعد حکم نامہ واپس لےسکتےہیں۔