جبران ناصر اور منشا پاشا کو ایک دوسرے میں کیا اچھا لگتا ہے؟

معروف سماجی کارکن، وکیل اور سیاستدان جبران ناصر نے اپنی منگیتر اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ محبت اور پسندیدگی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔ ایک ویب شو کے دوران جبران ناصر کا اپنی منگیتر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منشا پاشا ایک باہمت، بامقصد ورکنگ ویمن ہیں، بطور اداکارہ وہ ہر روز اپنی ذات اور قابلیت کی جستجو میں کچھ گھنٹے اکیلے گزارتی ہیں اور ان کی یہی بات مجھے متاثر کرتی ہے۔

منشا پاشا کا جواب میں کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اگر میں جبران کی زندگی کا یہ حصہ ان سے دور کرتی ہوں، بطور ایک شخصیت ان کی زندگی سے جوہر نکل جائے گا، ان کی صاف گوئی ان سب چیزوں میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے میں جبران کو پسند کرتی ہو۔ منشا کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جو جبران نے اپنے لیے منتخب کیا ہے اور بطور ان کی ساتھی میں نے اس حصے کو ایک پیکج کے طور پر قبول کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن جبران ناصرنے منگنی کرلی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی جوڑی کو کافی سراہا گیا تھا ۔