48 فیصد پاکستانی نئے سال میں ملکی معیشت میں بہتری کیلئے پُرامید، سروے رپورٹ

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نئے سال سے متعلق سروے رپورٹ جاری کردی۔

سروے رپورٹ کے مطابق 48 فیصد پاکستانی نئے سال میں ملکی معیشت میں بہتری کیلئے پُرامید ہیں جبکہ 30 فیصد کو لگتا ہے معیشت مزید خراب ہوگی۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق مستقبل میں معیشت پر اعتماد کا نیٹ اسکور 18 فیصد رہا، معاشی مستقبل میں بہتری کیلئے پُرامید پاکستانیوں کی شرح عالمی اوسط سے بہتر قرار دی گئی ہے۔