31 دسمبر گزر گئی لیکن استعفے نہیں آئے، وزیر خارجہ کا اپوزیشن پر طنز

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر گزر گئی لیکن استعفے نہیں آئے، قوم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حقیقت جان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ پی ڈی ایم آج اپنے اجلاس میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت سے علیحدہ ہونے کو تیار نہیں ، وہ اپنا فیصلہ سنا چکی ہے، وہ استعفے نہیں دیں گے ، پی ڈی ایم قوم کے ساتھ مذاق نہ کرے ، یہ اتحاد عارضی اور غیر فطری ہے۔