کریتی سینون نے نئے سال پر کیا عزم کیا؟

بالی وڈ اداکارہ کیریتی سینون نے نئے سال 2021 کے موقع پر نئے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کیریتی سینون کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور کم ہی وقت میں انہوں نے انڈسٹری میں مقام بنایا ہے۔ اداکارہ نے نئے سال کےموقع پر انسٹا گرام پر ایک تصویرپوسٹ کی ہے جس میں ڈائری موجود ہے۔

ادا کارہ نے لکھا ہے کہ انسان اپنے جذبات کو دبانے کا عادی ہوتا ہے، جب ہم اپنے جذبات جیسے کہ غم، غصہ، مایوسی اور دیگر کا اظہا ر کرتے ہیں تو اسے کمزوری سمجھا جاتا ہے لیکن جب ہم بچے ہوتے ہیں تو کھل کر ہنستے ہیں تاہم جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے ہیں ، ان چیزوں پر پردہ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ نئے سال کا میرا عزم ہے میں اپنے جذبات کا اظہار کروں گی اور انہیں قلمبند کروں گی۔