رواں ہفتے سپریم کورٹ میں کن اہم کیسز کی سماعت ہوگی؟

سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 4 جنوری کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کے ملزمان احد چیمہ، حسین لوائی اور طٰحہ رضا کی درخواست ضمانت بھی رواں ہفتے سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں سردیوں کی تعطیلات کے بعد رواں ہفتے ڈینیئل پرل قتل کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آرڈر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کا اسپیشل بنچ پیر کے روز ذہنی امراض کے مریضوں کی سزائے موت سے متعلق کیس کی بھی سماعت کرے گا۔