سپر ہائی وے پر معروف ہاؤسنگ سوسائٹی کے فلیٹ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

کراچی میں سپرہائی وے پر معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بیٹے نے ماں اور ملازم پر فائرنگ کی اور خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، ہلاک افراد کی شناخت شمائل، سلمیٰ اور ملازم فاروق کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوع سے اسلحہ بر آمد ہوا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔