امریکا میں کورونا سے 3400 اموات، برطانیہ میں ریکارڈ کیسز رپورٹ

امریکا میں کورونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے جہاں مزید 3400 افراد وائرس سے ہلاک ہوگئے۔امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ مزید سوا 2 لاکھ کیسز سامنے آنے سے مجموعی کیسز 2 کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

ماہرین نے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے فائزربائیواین ٹیک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی توثیق کردی ہے