پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج جاتی عمرہ میں ہو گا، اہم فیصلے متوقع

لاہور: اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج جاتی عمراہ میں ہو گا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں شرکت کے لیے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ چکے ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد شریک ہوگا جس میں قمر زمان کائرہ اور فرحت اللہ بابر سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت (ن) لیگ کے مرکزی قائدین اور دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔