کراچی میں نئے سال کا آغاز سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا

کراچی: شہر قائد میں نئے سال کا آغاز سردی کا 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کا ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 10 سالوں میں کم ترین رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں آج کم سےکم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔