ملک میں کورونا سے مزید 71 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 71 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 176 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41039 ٹیسٹ کیے گئے، مثبیت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی اور 2463 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 71 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10176 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 82178 تک جاپہنچے ہیں جس میں سے فعال فعال کیسز کی تعداد 34773 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2156 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 437229 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 215679 ہوگئی ہے جب کہ 3560 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 138608 ہے اور 4042 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18168 اور ہلاکتیں 183 ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 58701 اور 1649 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8277 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 222 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4857 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37888 ہے اور اب تک 419 مریض انتقال کر چکے ہیں۔