کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ سے لڑکی سمیت 4 افراد زخمی

کراچی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والے 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں اب تک 10 افراد گرفتار کیے گئے ہیں جب کہ ون ویلنگ کرنے والے 8 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہریوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی اب تک 22 شکایات موصول ہوئی ہیں، شکایات موصول ہونے پر تھانہ جیکسن، درخشاں اور کلفٹن میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں لڑکی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔