پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے نیل ویگنر کی جگہ میٹ ہینری اسکواڈ میں شامل

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے نیوزی لینڈ نے نیل ویگنر کی جگہ میٹ ہینری کو سکواڈ میں شامل کر لیا۔تجربہ کار پیسر نے میزبان اے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کیخلاف 4روزہ میچ میں 53 رنز دے کر 6 شکار کیے تھے۔

یاد رہے کہ نیل ویگنر مانگونئی ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی یارکر پر پاؤں کا انگوٹھا فریکچر کروا بیٹھے تھے،اس کے باوجود بولنگ کرتے رہے،نیوزی لینڈ کرکٹ کی میڈیکل ٹیم کے مطابق پیسر کی فٹنس کی مکمل بحالی میں 6 ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔