مولانا اور محمد علی درانی کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے جنرل سیکرٹری محمد علی درانی کی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے جنرل سیکرٹری محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش کی لیکن مولانا نے محمد علی درانی کی ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نا اہل اور نا جائز حکمرانوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان اور محمد علی درانی کی ملاقات جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما ریاض درانی کے گھر پر ہوئی۔ اس سے قبل محمد علی درانی کی شہباز شریف سے بھی جیل میں ملاقات ہوئی تھی جس میں شہباز شریف کو پیر پگارا کا دو نکاتی پیغام پہنچایا گیا جس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن روکنے کا پیغام تھا۔