لاہور انٹر بورڈ نے طالبعلموں کیلئے اسکالر شپ کااعلان کر دیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ میں کامیاب ہونے والے طالبعلموں کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کر دیا۔ ہر گروپ میں کامیاب طالبعلموں کو اسکالرشپ گرانڈ ان کے حاصل کردہ مخصوص نمبروں کی بنیاد پر دی جائے گی۔

پری میڈیکل گروپ کے لیے 1058 نمبرز، پر انجینئرنگ کے لیے 1044 نمبر، جنرل سائنس کے لیے 994 نمبرز، کامرس کے لیے 960 نمبرز اور آرٹس اور دیگر گروپ کے لیے 903 نمبروں کا میرٹ رکھا گیا ہے۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق طالبعلموں کو نیشنل ٹیلنٹ اسکالرشپ دینے کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے۔