جرائم

کچے میں آپریشن کا 54 واں روز ، اب تک کتنے ڈاکو ہلاک ہوگئے ؟

کچے میں آپریشن کا 54 واں روز ، اب تک کتنے ڈاکو ہلاک ہوگئے ؟

راجن پور کے کچے میں پولیس کے ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن کا آج 54 واں روز ہے ۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کچے کے مختلف علاقوں میں پولیس کی مسلسل پیش قدمی اور تارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ مندھری اور چک کڑیہ کا پولیس نے مکمل گھیراﺅ کیاہوا ہے ۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ان علاقوں میں مورچہ بند ڈاکوﺅں کی جانب سے سخت مزاحمت کی جارہی ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا ہے کہ جاری آپریشن میں اب تک 7 ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں ۔پنجاب پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ پچیس سرینڈر کرنیوالے ڈاکوﺅں سمیت 43 ڈاکوﺅں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکوﺅں کی قید سے تاحال نو مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image