کمشنر قلات کے اسکواڈ میں شامل لیویز کی گاڑی کو پیش آئے حادثے میں جاں بحق لیویز اہلکاروں کی تعداد چھ ہوگئی ہے ۔لیویز کی گاڑی سوراب کے قریب ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی حادثے کے ایک زخمی اہلکار کاعلاج جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ کمشنر قلات عملے کیساتھ خضدار جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ، حادثے میں کمشنر قلات داﺅد خلجی محفوظ رہے ۔دوسری جانب کوئٹہ میں چھ گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ہوئے جن میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے ۔
کمشنر قلات کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ ، 6 لیویز اہلکار جاں بحق

کمشنر قلات کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ ، 6 لیویز اہلکار جاں بحق