کھیل

کرسٹیانورونالڈو کی رولیکس گھڑی توجہ کا مرکز کیوں؟

کرسٹیانورونالڈو کی رولیکس گھڑی توجہ کا مرکز کیوں؟

پرتگال کے کپتان اور سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کیا تو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب بن گیا۔رواں ماہ کے آغاز میں 21کروڑ30لاکھ ڈالرز معاوضے کی عوض النصر کلب کا حصہ بننے والے کرسٹیانورونالڈو سعودی عرب پہنچنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انتہائی نایاب رولیکس گھڑ ی پہنے نظر آئے۔رونالڈو کی رولیکس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے ہندسے عربی میں تھے۔جو النصر کلب میں شمولیت کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے دوران اس کی سعودی عرب سے ہم آہنگی کو ظاہر کررہے تھے۔رولیکس کی جانب سے یہ خصوصیات صرف مشرق وسطی کے کلائنٹس اور شاہی خاندان کے لئے بنائے گئے ایڈیشن میں ہی میسر ہے تاہم اب رونالڈو کی النصر میں شمولیت اور سعودی عرب منتقلی کے بعد وہ بھی یقینی طورپر مشرق وسطیٰ کی اشرافیہ کا حصہ بن گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image