جرائم

کراچی میں دہشتگردی کا خدشہ،سکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی؛ ڈکیتی میں مزاحمت کرنیوالے 4بھائیوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

کراچی:سکیورٹی اداروں نے ملک کے دیگر حصوں میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہونے کے بعد کراچی میں بھی دہشتگردی کا خد شہ ظاہر کیا ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق حالیہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے جن میں صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں سی ٹی ڈی کے مرکز پر دہشتگردوں نے قبضہ کیا جسے چھڑانے کے لئے سیکیورٹی اداروں کو آپریشن کرنا پڑا۔اسی طرح ملک کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ پر خود حملہ ناکام بنایا گیا لیکن اس ناکام حملے میں بھی حملہ آور کی جانب سے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ اسی تناظر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں بھی دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ چند روز سے منگھو پیر،سہراب گھوٹھ اور ڈاکس کے علاقے میں قائم مچھر کالونیز اور حب ریور روڈ پر مواچھ گوٹھ میں کچھ مشتبہ افراد کی سرگرمیاں بھی دیکھنے میں آئی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image