تازہ ترین

کئی سال تاخیر کا شکار ریڈ لائن منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے

red line

کراچی:کئی سال سے تاخیر کا شکار ریڈ لائن بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبہ پر بالآخر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔منصوبے پر سندھ حکومت کے ادارہ ٹرانس کراچی کے تحت ملیر ہالٹ تا ٹاور براستہ یونیورسٹی روڈ،ایم اے جناح ایکسٹینشن روڈ،نمائش چورنگی،ایم اے جناح روڈ پر3حصوں میں تعمیراتی کام کیا جائے گا۔سول ورکس2سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔بائیو گیس پلانٹ اور250جدید ایئر کنڈیشنڈ بسوں کی تیاری میں مزید ایک سال لگے گا۔2025میں کراچی کے شہریوں کو ریڈ لائن بس منصوبے کے تحت ملیر ہالٹ سے ٹاور تک سفری سہولت میسر آجائیں گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک آفیسر نینام ظا ہر نہ کرنے شرط پر بتایا کہ ریڈ لائن بس منصوبہ تقریبا12سال سے تاخیر کا شکار ہے۔یہ منصوبہ ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان2030کی سفارشات پر کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ادارہ کراچی ماس ٹرانزٹ سیل نے شروع کیا وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کی عدم توجیہی کی وجہ سے عمل نہ ہوسکا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image