تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان ، مختلف کارروائیو ں میں 27 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان ، مختلف کارروائیو ں میں 27 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ 23 بہادر سپاہیوں نے شہادت کو گلے لگایا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی درازندہ کے علاقے میں کی گئی ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گیارہ اور بارہ دسمبر کی درمیانی رات ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ دراندزہ کے علاقے میں آُریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیاگیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا اور کلاچی میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا ، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بہادر جوان شہید ہوگئے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image