تازہ ترین

ڈاکٹر عافیہ سے متعلق دفتر خارجہ کی امریکا سے خط وکتابت پر اظہار عدم اطمینان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے دفتر خارجہ کی امریکا سے خط وکتابت پر عدم اطمینان کااظہار کیا ہے۔ہائیکورٹ نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دفتر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ کی گئی خط وکتابت کا ریکارڈ پیش کیا۔عدالت نے دفتر خارجہ کی پیش کردہ خط وکتابت پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہ وئے آئندہ سماعت پروزارت خارجہ کو تمام خط وکتابت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے دفتر خارجہ کے حکام سے کہا کہ آپ نے دوبارہ وہی پراسیس شروع کردیا جو پہلے کرچکے ہیں امریکہ کے ساتھ خط وکتابت ہوئی ہے وہ د کھائیں،ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت7دسمبر تک ملتوی کردی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image