پاکستان تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ہرجانہ کروں گا تاکہ آئندہ کسی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں، عمران خان

سربراہ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ سے خاطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ہرجانہ کروں گا تاکہ آئندہ کسی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا حقیقی آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مجھ پر توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کا الزام لگایا، اور میری دیانت داری پر سوال اٹھایا ہے، ان کے خلاف ہرجانہ کروں گا تاکہ آئندہ کسی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

سابق وزیر اعظم نے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی اختیار نہیں، ڈگی میں بات کرنے والے سے کیا بات کروں گا، شہباز شریف نے ساری زندگی کیا کیا ہے؟ اس کارکردگی پر لوگ حکمرانوں کے خلاف تھے، تاہم اب انھیں ڈرائی کلین کر کے پھر ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کرم میں انتخابی مہم کے لیے 3 بار جلسہ منسوخ کرنا پڑا، ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں بلکہ انسان ہیں، اللہ نے کہا ہے ظلم کا مقابلہ کرو، میں نے لندن میں فلیٹ نہیں بنائے، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

انھوں نے شوکت خانم اسپتال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے لیے ہر سال 9 ارب روپے اکٹھے ہوتے ہیں، سب سے بڑا شوکت خانم اسپتال کراچی میں بن رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image