پاکستان

پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ارکان اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

لاہور:تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت نے اہم فیصلہ ک رتے ہوئے اپنے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔روز نیوز کے مطابق دونوں جماعتوں کی قیادت نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لئے ا رکان ملک میں موجود رہیں ا ور قیادت سے رابطے میں رہیں۔تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اراکین کو جمعرات کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے،ارکان کو ہدایت ملی ہے کہ جمعہ کو عمران خان کی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image