اسلام آباد: فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ جیلوں میں بند رہنے والوں کے نام پر پیسہ بناتے ہیں، کوئی لیڈر مقبول ہو جائے تو اس کے قریبی لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالکر مراعات لی جارہی ہیں، چاہتا ہوں بانی پی ٹی آئی کی قید کا کوئی فائدہ نہ اٹھائے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 24نومبر کو پھر احتجاج کی کال دی ، کوئٹہ میں دہشتگردی کا اتنا بڑا سانحہ ہوا، یہ مل کر لوگوں کے بچوں کو مروانے کا ڈرامہ کررہے ہیں، کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں، ہر ماہ احتجاجی کال کی تاریخ تبدیل ہوتی رہتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے اب ان کے پاس کوئی نہیں بچا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں اب امریکی ارکان کانگریس آگئے، امریکی ارکان کانگریس نے خط میں لکھا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کانگریس کے خط سے لگ رہا ہے اب پاکستان میں مداخلت ہورہی ہے، یہ ساری ڈرامے بازی عمران خان کی رہائی کیلئے ہورہی ہے، کشمیر اور فلسطین میں ان لوگوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر کیوں نہیں آتی۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی احتجاج کی کال پانی کا بلبلہ، کوئی رہائی نہیں ہو رہی: فیصل واوڈا
- by web_desk
- نومبر 19, 2024
- 0 Comments
- 42 Views
- 4 دن ago
Leave feedback about this