اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابا ت سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے ہوگی اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی ہے، تیس اپریل کو ہی انتخابات کرانے کا حکم دیاجائے واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کیخلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

Leave feedback about this