کھیل

پریکٹس سیشن میں سخت ترین سیکیورٹی حصار قائم

پریکٹس سیشن میں سخت ترین سیکیورٹی حصار قائم

اسلام آباد،لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے پریکٹس سیشن میں سخت ترین سکیورٹی حصار قائم رہا جب کہ پولیس کے3000افسران اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے پریکٹس سیشن میں سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔پولیس کے3000افسران واہلکاروں نے حفاظتی اور ٹریفک امور کی نگرانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ٹیموں کی آمدورفت کے روٹ اور سٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پراسنائپرز بھی تعینات رہے۔ذرائع کے مطابق مہمان کرکٹرز کو سکیورٹی ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں،ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیوں کا موقع دیدیا گیا،منی گالف کا انتظام کیا گیا ہے،بین اسٹوکس اپنے ساتھ پسندیدہ ویڈیو گیمز لائے ہیں،متعدد مہمان کرکٹر کو گیمز کا شوق ہے،زیک کرولی اپنے ساتھ کارڈز گیم لائے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image