پاکستان

پاکستان نے معاشی استحکام کے لئے بینک آف چائنہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد:پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے بینک آف چائنہ سے تعاون مانگ لیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت میکرواکنامک استحکام کو واپس لانے کیلئے مضبوطی سے پرعزم ہے۔روز نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پاکستان میں میکرواکنامک استحکام لانے کیلئے صدر بینک آف چائنہ سے تعاون طلب کرلیا اور صدر بینک آف چائنہ سے کہا ہے کہ اقتصادی اور مالیات تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کاروبار ی تعلقات کو وسعت دی جائے۔وزیر خانہ نے صدر بینک آف چائنہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے وزارت خانہ میں بینک آف چائنہ کے صدر مسٹرلیوجن سے ورچوئل ملاقات کی ہے۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے صدر بینک آف چائنہ کا مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انہیں اقتصادی تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید گہرا کرنے میں موجود حکومت کی طرف سے بھی اس طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image