انٹرٹینمنٹ

پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے گانوں کے حقوق200ملین ڈالرز میں فروخت کردیئے

پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے گانوں کے حقوق200ملین ڈالرز میں فروخت کردیئے

نیو یارک:معروف پاپ گلوکار جسٹن بیٹر نے اپنے گانوں کے حقوق فروخت کردیئے۔غیر ملکی کے مطابق جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق میوزک پبلشنگ اور ریکارڈنگ کمپنی ہپگنوسس نے خریدے ہیں۔اس معاہدے کو امریکی میوزک انڈسٹری کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیاجارہا ہے جو کہ 200ملین ڈا لرزیعنی20کروڑ ڈالر میں طے ہوئی ہے۔ جسٹن بیبر کے م شہور ترین گانے ”بے بی“ اور ”سوری“ سمیت دیگر گانوں کے حقوق فروخت کیے گئے ہیں ان گانوں نے دنیا بھر موجود جسٹن بیبر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق خریدنے والی کمپنی ہپگنوسس کا کہنا ہے کہ اس کی زیادہ دلچسپی بیبر کے 290گانوں میں ہے جبکہ ڈیل میں ایسے گانے شامل ہیں جو31دسمبر2021سے قبل ریلیز ہوئے تھے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image