کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں گروپ 2 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل ہو گئی ہے۔

پاکستان کے روایتی حریف بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 68 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے، جبکہ کپتان روہت شرما نے 15 اور ویرات کوہلی نے 12 رنز کی اننگز کھیلیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی نگیدی نے 4، جبکہ وین پارنیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اینرک نورٹیج 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جواب میں 134 رنز کا ہدف پروٹیز نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ڈیوڈ ملر نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ایڈن مارکرم نے 52 رنز کی خوبصورت اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ نے 2، ہاردیک پانڈیا، محمد شامی اور ایشون نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی، فاتح ٹیم کے لونگی نگیدی کو 4 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، خیال رہے کہ بھارت کی شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائںل میں پہنچنے کے امکانات مزید گھٹ گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image